دنیا کے 10 تیز ترین بھاگنے والے جانور


اس لسٹ میں دسویں نمبر پہ ہے " شتر مرغ"

بنیادی طور پہ یہ پرندہ ہے لیکن اُڑ نہیں سکتا البتہ بھاگتا بہت تیز ہے۔

اس کی حد رفتار 44 میل فی گھنٹہ یا 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔۔


جیک خرگوش  یہ ایک بڑے قد والا خرگوش ہے جو دنیا میں تیز رفتاری سے بھاگنے میں نویں نمبر پہ آتا ہے۔

یہ 20 فٹ تک لمبی چھلانگ لگا سکتا ہے اور 45 میل گی گھنٹہ یا 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتا ہے۔۔

 گرے ہاؤنڈ  یہ ایک " تازی کتا" ہے جو شکار کے پیچھے بھاگ کر اُسے روکتا ہے اور باقی کتے پہنچ کے شکار کو پکڑ لیتے ہیں۔

یہ صرف تیز بھاگ سکتا ہے کاٹنے اور چیر پھاڑنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔

اسے زیادہ تر کتوں کے دوڑنے کی ریس کے لیئے تیار کیا جاتا ہے۔

یہ 46 میل فی گھنٹہ یا 74 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتا ہے



ساتویں نمبر پہ آتا ہے " بُھورا خرگوش

یہ خرگوش عرب کے کچھ ممالک اور انڈیا و پاکستان کے کچھ علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

کافی بڑی چھلانگ لگا سکتا ہے اور 47 میل فی گھنٹہ یا 76 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتا ہے۔

 سیاہ ہرن 

یہ انڈیا، پاکستان اور نیپال میں پایا جانے والا ہرن ہے اور تیز بھاگنے والوں کی لسٹ میں چھٹے نمبر پہ براجمان ہے۔۔

یہ تقریباً 50 میل فی گھنٹہ یا 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔

 شیر  + پوما 

جنگل کا بادشاہ شیر اگرچہ طاقتور بہت ہے لیکن بھاگنے کی دوڑ میں یہ پانچویں نمبر پہ آتا ہے اور اس کے ساتھ اس پوزیشن پہ اسی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی بڑی بلی پوما یا کُوگر شراکت دار ہے۔

یہ دونوں تقریبا 50 میل فی گھنٹہ یا 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کچھ زیادہ رفتار سے بھاگتے ہیں۔۔

 افریقی ہرن یا گائے 

رفتار کے حوالے سے تقریباً شیر کے برابر ہی بھاگتا ہے لیکن اس کی پھرتی کے لحاظ سے اسے چوتھا نمبر دیا گیا ہے

 شمالی امریکہ کا ہرن 

ہرن کی یہ نسل صرف شمالی امریکہ کے کچھ علاقوں میں پائی جاتی ہے اور تیز دوڑنے میں تیسرے نمبر پہ آتی ہے۔۔

یہ تقریباً 55 میل فی گھنٹہ یا 88 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔

 جنوبی افریقہ کا ہرن 

• جنوبی افریقہ کا خوبصورت ہرن بھاگنے کی دوڑ میں دوسرے نمبر پہ ہے یہ 62 میل فی گھنٹہ یا 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتا ہے۔

 چیتا 

• جی ہاں مشہور و معروف چیتا ہی اب تک سب سے تیز رفتاری سے بھاگتا ہے یہ 75 سے 80 میل فی گھنٹہ یا 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتا ہے۔۔



Comments