نواسی سالہ ڈاکٹر بنا 49 بچوں کا باپ ، کھلا راز تو اڑ گئے سبھی کے ہوش


 

نیدر لینڈ میں ایک ڈاکٹر نے آئی وی ایف  کے نام پر ایسی دھوکہ دہی کی کہ وہ 49 بچوں کا باپ بن گیا ۔ جب اس بات کا انکشاف ہوا تب تک اس کی موت ہوچکی تھی ۔


نیدرلینڈ میں 89 سال کا ایک ڈاکٹر 49 بچوں کا باپ بن گیا ۔ حیران کرنے والی بات تو یہ ہے کہ اس کے یہ بچے کسی ایک 
خاتون سے پیدا نہیں ہوئے بلکہ الگ الگ خواتین سے پیدا ہوئے اس بات کا انکشاف ایک ڈی این اے رپورٹ میں ہوا ہےغور طلب ہے کہ کچھ جوڑے بچہ پیدا نہ ہونے کی صورت میں آئی وی ایف کا سہارا لیتے ہیں تاکہ ان کی خواہش پوری ہوسکے ۔ اس ڈاکٹر نے اسی تکنیک کا غلط فائدہ اٹھایا
دراصل نیدر لینڈ کے راٹیرڈم میں ایک آئی وی ایف کلینک میں خواتین کے ساتھ بڑی دھوکہ دہی کی بات سامنے آئی اس کلینک کے ایک ڈاکٹر نے 49 خواتین کے حمل کیلئے اپنے اسپرم کا استعمال کیا اور ان کو بچہ پیدا کروایا ۔ حالانکہ یہ تعداد ابھی اور بھی بڑھ سکتی تھی ، مگر اس سے پہلے ہی اس کی موت ہوگئی
 اس ڈاکٹر کی سال 2017 میں موت ہوگئی ۔ اس کے بعد عدالت نے حکم دیا تھا کہ والدین کو ڈاکٹر کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج دئے جائیں ، جس میں پتہ چلا کہ ڈاکٹر نے اسپرم ڈونر کی جگہ اپنے اسپرم کا استعمال کیا 
 ڈیفینس فار چلڈرین نام کے ایک ادارہ نے کہا ہے کہ جانچ میں ڈاکٹر کے ڈی این اے سے 49 بچوں کے ڈی این اے ملے ہیں ۔ حالانکہ اب یہ کلینک بند ہوچکا ہے 
حیرانی کی بات یہ بھی ہے کہ 89 سال کے ڈٓاکٹر نے موت سے پہلے کہا تھا کہ وہ اب تک 60 بچوں کا باپ بن چکا ہے
بتادیں کہ سال 2009 میں اس کلینک پر بدعنوانی کے الزامات لگے تھے اور اس کے بعد اس کو بند کردیا گیا تھا

Comments