انکشاف! راز چھپانے کے لئے دئیے تھے 12 کروڑ، اردن کی شہزادی حیا کا باڈی گارڈ سے تھا افئیر



اردن کی شہزادی اور بعد میں دبئی کے حکمراں شیخ کی چھٹی اہلیہ حیا بنت الحسین کے بارے میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادی حیا بنت الحسین کا افئیر ان کے باڈی گارڈ سے تھا۔ اس کی اطلاع ملنے کے بعد شیخ نے بتائے بغیر انہیں طلاق دے دی تھی

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادی کا ان کے برطانوی باڈی گارڈ کے ساتھ افئیر تھا۔ انہوں نے یہ بات چھپانے کے لئے اپنے باڈی گارڈ کو 12 کروڑ روپئے دئیے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مہنگے گفٹ بھی دئیے۔ اس میں 50 لاکھ کی بندوق اور 12 لاکھ کی گھڑی شامل ہے
بتا دیں کہ شہزادی حیا نے باڈی گارڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو چھپانے کے لئے 12 کروڑ کی رقم لٹا دی تھی۔ شہزادی چاہتی تھیں کہ یہ بات چھپی رہے مگر ایسا نہیں ہو پایا۔ شہزادی کو حیا کو بتائے بغیر ہی دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم نے شرعی قانون کے تحت انہیں طلاق دے دی تھی۔
برطانیہ کورٹ میں چلی سماعت کی بنیاد پر ڈیلی میل نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ دبئی کے حکمراں نے شہزادی حیا کو بتائے بغیر ہی شرعی قانون کے تحت انہیں فروری 2019 میں طلاق دے دی تھی۔ پچھلے کئی سالوں سے شہزادی برطانیہ میں رہ رہی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان افئیر 2016 میں ہوا۔ اس کے بعد سے ہی شہزادی کے لئے باڈی گارڈ نے کام کرنا شروع کیا۔ 46 سال کی شہزادی کا 37 سال کے باڈی گارڈ رسیل فلاور کے ساتھ رشتہ دو سالوں تک چلا
رپورٹ کے مطابق، شہزادی حیا کا باڈی گارڈ شادی شدہ تھا لیکن افئیر کی وجہ سے باڈی گارڈ کی شادی ٹوٹ گئی۔ شہزادی حیا دبئی چھوڑ چکی ہیں اور کئی سالوں سے برطانیہ میں رہ رہی ہیں۔ بچوں کی کسٹڈی کو لے کر شہزادی حیا نے برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ کیا تھا اور حیا کے حق میں فیصلہ آیا تھا۔ باڈی گارڈ رسیل کی اہلیہ کے ایک قریبی کے مطابق، رسیل کی اہلیہ کو لگتا ہے کہ ان کے شوہر کو کروڑوں روپئے اور مہنگے تحفے دے کر جھانسے میں پھنسایا گیا۔
شہزادی حیا دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم کی چھٹی اور سب سے کم عمر کی اہلیہ رہی تھیں
ہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شہزادی حیا نے تین دیگر باڈی گارڈ کو بھی رسیل کے ساتھ اپنے رشتے پر چپ رہنے کے لئے کروڑوں روپئے دئیے
شہزادی جہاں جاتی تھیں ان کے ساتھ یہ باڈی گارڈ رہتا تھا۔ رسیل کو پہلے رولیکس اور پھر سالگرہ پر ایک اور قیمتی گھڑی ملی۔ باڈی گارڈ کی اہلیہ نے غور کیا کہ گھر لوٹنے کے بعد دونوں کے درمیان فون پر گھنٹوں بات چیت ہوتی تھی اور میسیج بھی آتے تھے۔ اس کے بعد اس کی اہلیہ کو دونوں کے درمیان تعلقات کو لے کر شک ہوا۔ 2016 کے آخر میں اس کا یہ شک یقین میں بدل گیا۔ حالانکہ، باڈی گارڈ سے اپنے افئیر سے منسلک کچھ دعووں کی شہزادی حیا تردید کرتی ہیں۔

Comments