آپ کے جسم میں درخت اگ سکتا ہے



آپ کے جسم میں درخت اگ سکتا ہے
حال ہی میں سرجنوں کی ایک ٹیم نے کینسر کے علاج کے دوران ایک مریض کے پھیپھڑوں میں درخت اگتا ہوا پایا- یہ درخت جس کا سائز 5 سینٹی میٹر تھا روسی ڈاکٹروں نے مریض کے سینے سے اس وقت دریافت کیا جب انہوں نے اسے صرف ایک ٹیومر سمجھتے ہوئے سینے کو کھولا- یہ ایک خاص قسم کا درخت تھا جسے Fir کہا جاتا ہے-

کوے انسان کا چہرہ نہیں بھولتے
کوے کو دنیا کا سب سے ذہین جانور سمجھا جاتا ہے- کہا جاتا ہے کہ کوے میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ انسانوں کی شناخت کرسکتا ہے- درحقیقت کوے پانچ سال تک دباؤ والے حالات سے وابستہ انسانی چہروں کو یاد رکھ سکتے ہیں اور وہ اپنے دوستوں کو بھی اس حوالے خبردار کرتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ کوے کو کبھی ناراض نہ کریں



زندہ ہوتے ہوئے بھی خود کو مردہ سمجھنا
Cotard’s Delusion یہ ایک ایسی نایاب طبی حالت ہے جس میں مبتلا مریض خود کو مردہ تصور کرتا ہے یا پھر اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں موجود نہیں- یہاں تک کہ ایسا انسان کچھ کھانے پینے سے بھی انکار کردیتا ہے کیونکہ اسے ایسا لگتا ہے کہ اب اسے ان چیزوں کی ضرورت نہیں-




انسانی کھوپڑیوں کا استعمال کپ اور پیالے کے طور پر
جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا، کپ اور پیالوں کی آمد سے قبل، قدیم انگلینڈ کے لوگ نے کھانوں کو رکھنے یا کھانا کھانے کے لیے انسانی کھوپڑیوں کو توڑ کر ان کا استعمال کرتے تھے۔

Comments