اس ملک میں منایا گیا "مردوں کا تہوار" ، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش ، لاشوں کو گھروں میں رکھتے ہیں لوگ
on
Get link
Facebook
X
Pinterest
Email
Other Apps
انڈونیشیا کے ٹوراجا قبیلہ کے لوگ اپنے کنبہ کے مرے ہوئے لوگوں کی لاشوں کو بھی کئی کئی مہینوں کو نہ صرف اپنے ساتھ رکھتے ہیں بلکہ انہیں عام لوگوں کی طرح ہی کھانا بھی کھلاتے ہیں ۔ مردوں کے تہوار کے دوران قبر سے کھود کر رشتے داروں کی لاشیں باہر نکالی جاتی ہیں
انڈونیشیا کے ٹوراجا قبیلہ کے لوگ موت کے بعد بھی زندگی کو مانتے ہیں ۔ ان کیلئے مرے ہوئے لوگ بھی زندہ ہیں ۔ وہمرے ہوئے لوگوں کو قبر سے نکال کر ان کو کھانا کھلاتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں لوگوں کا ماننا ہے کہ موت کے بعد زندگی کا الگ مرحلہ شروع ہوتا ہے ۔ اس روایت کو انڈونیشیا کے لاکھوں لوگ مانتے ہیں ۔ اس قبیلہ میں مرے ہوئے لوگوں کی آخری رسومات بھی الگ طرح سے ہی ادا کی جاتی ہیں آخری رسوم میں باہر سے گھومنے آئے لوگوں کو تصویر لینے کی اجازت دی جاتی ہے اور انہیں چائے ناشتہ بھی کرایا جاتا ہے ۔ اس میں مردہ شخص کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بھینس کی بلی چڑھائی جاتی ہے اور اس کے بعد مردہ جسم کو گھر لے جایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد اس کو اناج گھر اور بعد میں شمشان لے جاتے ہیں
انڈونیشیا کے ٹوراجا قبیلہ کے لوگوں کے ان رسم و رواج کو دیکھنے کیلئے لوگ باہر سے بھی آتے ہی مقامی لوگوں کے مطابق اب ٹوراجا قبیلہ کے لوگوں کا یہ تہوار کافی مشہور ہوگیا ہے ۔ اس کی کہانیاں باہر کی دنیا تک جانے کے بعد اب اس تہوار کے قت کافی غیر ملکی لوگ یہ دیکھنے کیلئے یہاں آتے ہیں
Comments