حضور علیہ الصلوٰة والسلام کے معجزات





ستون کا رونا

سجد نبوی میں پہلے منبر نہ تھا۔مسجد میں خرمے کے تنے کا ایک ستون تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے۔ منبر تیار ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس منبر پر کھڑے ہو کر جمعہ کا خطبہ دینا شروع کیا تو دفعتاً اس ستون سے بچوں کی طرح رونے کی آواز آنے لگی۔بعض روایتوں میں ہے کہ انٹنیوں کی طرح بلبلانے کی آواز آئی۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے اتر کر آئے اور ستون پر تسکین کے لئے ہاتھ پھیرا اور اس کو سینہ سے لگایا تو آواز بند ہو گئی

درختوں اور پہاڑوں سے سلام کی آواز

حضرت علی فرماتے ہیں ایک دن میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مکہ میں ایک طرف کو نکلا تو میں نے دیکھا کہ جو پہاڑ اور درخت بھی سامنے آتا اس سے السلام یا رسول اللہ کی آواز آتی

چٹان کا پارہ پارہ ہو جانا

غزوہ خندق میں صحابہ کرام خندق کھود رہے تھے۔اتفاق سے ایک جگہ ایک بہت سخت چٹان نکل آئی۔اسے توڑنے کی بہت کوشش کی گئیں مگر وہ نہ ٹوٹی۔کدالیں اس پر پڑپڑ کراچٹ جاتی تھیں۔آخر لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر صورت حال عرض کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھ کر خود تشریف لائے اور کدال باتھ میں لے کر ایسی ضرب لگائی کہ وہ چٹان چور چور ہو گئی




Comments