کامیڈین بھارتی سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا


دوران تفتیش بھارتی اور ان کے شوہر ہرش گانجا استعمال کرنے کااعتراف کیا


بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کو ممنوعہ منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی

 میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی بالی وڈ میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔این سی بی کے مطابق جب ان کے افسران نے بھارتی سنگھ کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں 86.5 گرام حشیش ملی۔ دوران تفتیش بھارتی اور ان کے شوہر ہرش لمباچھیا نے گانجا استعمال کرنے کااعتراف کیا۔این سی بی کے مطابق بھارتی سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ۔

Comments