
اک روز فضول بیٹھا کہیں سوچوں میں گم تھا، بے سکونی سی چھائی ہوئی تھی، اچانک موبائل پر نظر پڑی اور فیسبک کھول کر بیٹھ گیا
فیسبک کھلتے ہی اک پوسٹ دیکھنے کو ملی، لکھا تھا کہ
امریکہ اور چائنہ کی لڑکیا سانپ پکڑتی ہیں اور ہماری نمونیاں چپکلی سے بھی ڈر جاتی ہیں
کافی ہنسا اور کمنٹ بھی کردیا، تھوڑی دیر بعد بہن کی چیخ سنائی کاکروچ کاکروچ
موبائل چھوڑا کچن میں گیا، کاکروچ مارا، اور بہن پر ہنسنے لگا
ہنستے ہنستے اس پر نظر پڑی تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، ناراضگی دکھائے روم میں چلی گئی، یہ بات جانتے ہوئے کہ میں نے کچھ دیر بعد اسے منانے آجانا ہے اور معمول کے مطابق میں اسے منانے بھی گیا
کچھ لے دے کر معاملہ سلجھایا گیا، بہن تھی راضی نامہ تو رشوت دینے سے ہی ہونا تھا، رشوت دی، روم سے باہر نکلتے وقت میں نے طنزیہ انداز میں کہا
چائنہ اور امریکہ کی لڑکیاں تو سانپ پکڑتی ہیں اور میری نمونی گڑیا کاکروچ سے ڈر گئی
وہ عورتیں مضبوط ہوتی ہیں کیونکہ ان کے تمہارے جیسے بھائی نہیں ہوتے، اور ہا آئندہ ان یورپ کی عورتیں کے ساتھ مجھے کمپیئر نہ کرنا، سمجھ لگی۔۔۔۔۔۔اس کا یہ جملہ میرے کانوں میں گھونجھا
اک بار تو ایسا لگا شاید اس نے مجھے سنانے کے لیئے کہا ہوگا
پر میں اس کا مطلب جاننے واپس اس کے پاس منہ بنائے بیٹھ گیا، اور بولا
کیا مطلب ہے تمہارا اک بار پھر سے کہنا
میں نے کہا کہ ان کے تمہارے جیسے سویٹ بھائی نہیں ہوتے۔۔۔۔۔میرے گال چھوتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی
ان لڑکیوں کی عزت ان کے اپنے وجود تک محدود ہوتی ہے، پر میری عزت پورے خاندان کی عزت ہے
انہیں 18 سال کا ہوتے ہی گھر سے نکال دیا جاتا ہے پھر وہ کام کرتی ہیں، اور مضبوط بن جاتی ہیں
پر 21 سال تک تو ہمارے نخرے اٹھائے جاتے ہیں، نکاح کے بعد ہمیں جوان ہونے کا موقع ملتا ہے
ہمہیں گھر میں سجا کر رکھا جاتا ہے اور وہ شہروں کی زینت بنتی ہیں
ہر عورت کاکروچ سے ڈرتی ہے پر فرق صرف اتنا ہے
جب پہلی بار کاکروچ ان کے سامنے اتا ہے، ان کا بھائی ماردیتا ہے، دوسری بار ان کی ماں مارتی ہے، تیسری بار جب آتا ہے تو وہ پکارتی ہے مگر کوئی نہیں آتا اس کی مدد کو وہ ہمت کر کے خود مار دیتی ہے، اور اسی طرح سانپ بھی وہ خود پکڑنا سیکھتی ہیں، کہیں پیشے کے طور پر اور کہیں اپنی مدد آپ کے تحت
میرے سامنے جب بھی کوئی مصیبت یا مشکل وقت آیا تو بابا، مما، چچا، دادا جان، ماموں جان سب میری ڈھال بن کر کھڑے ہوئے
مجھے مضبوط ہونے کا موقع ہی نہیں ملا کبھی، کیونکہ مجھ پر کوئی مصیبت آئے گی تو سب میرے سامنے ہوں گے
آج تم، کل میرا شوہر اور میرا بیٹا، مجھے کیا ضرورت ہے سانپ پکڑنے یا کاکروچ مارنے کی میری طاقت میرا فخر میرا سب کے ہر مشکل گھڑی میں میرے ساتھ ہوتے ہیں، مجھے کیا غم کسی سے؟؟؟؟
مرد اور عورتوں میں بہت بڑا فرق ہے
نوجوان بہن اپنے 5 سال کے بھائی کو بازار لے جاتی ہے اور خود کو مخفوظ سمجھتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے بھائی چھوٹا ہو یا بڑا اس کا مخافظ ہے
مگر جوان بھائی 10 سالہ بہن کو سکول بھی چھوڑنے جائے تو اس کا غرور، اس کی طاقت ٹوٹ جاتی ہے کیونکہ بہنوں کو کمزوری سمجھتے ہیں کچھ لوگ
میں مضبوط ہوں ان تمام یورپ کی لڑکیوں سے کیونکہ میرے پاس وہ طاقت ہے جو ان کے پاس نہیں
اور یہ طاقت، یہی لوگ میرے مرنے کے بعد بھی میرا ساتھ دیں گے
اب کمرے سے باہر نکلو، اور ہاں کسی انگریز سے بات ہوئی تو اسے کہنا کے تمہارا کوئی بھائی ہے ؟؟؟
جواب میں اسکی خاموشی تمہارے ہر سوال کا جواب دے گی
اور ہاں آئندہ مجھے ان لڑکیوں کے ساتھ کمپیئر کیا نا تو منہ توڑ دوں گی
آخر کار ذلیل ہو کر کمرے سے باہر نکلا پر بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا، جو کہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا،
میری بہن نے مجھے سنا دی اچھا ہوا یہ
میری بہن میرا غرور
Comments