”گھبرانا نہیں ہے“ عمران خان کے معروف جملے پر فلم بنانے کی تیاریاں

 

وزیراعظم عمران خان اکثر اوقات عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہتے ہیں کہ ”گھبرانا نہیں ہے “۔ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور غربت سے ستائی عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے وزیراعظم عمران خان یہ جملہ بار بار دہراتے ہیں لیکن ان کے اس جملے کو اپوزیشن رہنماﺅں نے خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ،جب بھی مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے تو اپوزیشن رہنما طنزیہ انداز میں لوگوں سے کہتے ہیں ”گھبرانا نہیں ہے“۔اب اس نام سے فلم بھی بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرشوبز اینڈ نیوز نامی اکاونٹ پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ صبا قمر نے اپنی نئی فلم پر کام شروع کردیا ہے جس کا نام ہے ”گھبرانا نہیں ہے“۔اس فلم کو جلد ہی بڑی سکرین پر پیش کیا جائے گا۔





Comments