جانئے دواؤں اور مختلف چیزوں میں سلیکا جیل کا پیکٹ کیوں موجود ہوتا ہے؟ اسے پھینکیں مت، یہ بہت کارآمد ہے!

 



کسی بھی چیز کو خریدنے جائیں، تقریباً سب ہی چیزوں میں سلیکا جیل کا ایک چھوٹا سا پیکٹ لازمی موجود ہوتا ہے۔ یہ دواؤں کی بوتل سے بھی نکلتا ہے اور یہ پیکٹ جوتوں کے ڈبے میں بھی موجود نظر آتا ہے، غرض یہ ہے کہ بہت سی چیزوں میں اس پیکٹ کو ضرور رکھا جاتا ہے، ہماری ویب کے قارئین کو اس مضمون میں بتاتے ہیں ہ آخر سلیکا جیل کا پیکٹ سب چیزوں میں رکھا جاتا ہے اور کتنا کار آمد ہے ۔


سلیکا جیل کی خصوصیت:
سلیکا جیل میں نمی، پانی کے قطروں یا واٹر ویپرز کو اپنے اندر جذب کرلینے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ چمڑے سے بنے پرس، جوتے، والٹ ہوں یا الیکٹرونک آئٹمز، دوائیں ہوں یاکھانے کی کچھ اور چیزیں، ان سب کو پیک کرتے وقت سلیکا جیل کے چھوٹے پیکٹ شامل کئے جاتے ہیں ، تاکہ ان پروڈکٹس میں پانی نہ شامل ہوسکے اور پانی یا نمی کی وجہ سے یہ چیزیں خراب نہ ہوسکیں ۔ نمی کی وجہ سے جہاں کچھ چیزوں میں پھپھوندی لگنے کا خدشہ ہوتا ہے، وہیں کچھ چیزوں کی رنگت اور ان کے ذائقے بھی خراب ہوجانے کا اندیشہ رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ان چیزوں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے سلیکا جیل کے پیکٹ کو رکھا جاتا ہے۔ سلیکا جیل کو سیلی کون ڈائی آکسائیڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ پیکٹ سینکڑوں چھوٹی گولیوں پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں نمی جذب کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس سلیکا جیل کے پیکٹ پر لکھا ہوتاہے “DO NOT EAT” یعنی اسے نہ کھائیں ، یہ کھانے کیلئے نہیں ہے ۔
 
سلیکا جیل پیکٹس کا استعمال:
اگر آپ کے پاس سلیکا جیل کے پیکٹس جمع ہوگئے ہیں تو آپ انہیں مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال میں لاسکتے ہیں۔

موبائل فون سے نمی ختم کرنا
جیولری خراب نہیں ہوگی
جم بیگ میں ڈالیں
بریڈ کرمب، چپس یا جڑی بوٹیوں کو تازہ رکھنے کیلئے
کپڑوں سے ناگوار مہک کا خاتمہ

Comments