اسلامو فوبیا مواد نفرت، انتہاء پسندی اور پرتشدد واقعات کو فروغ دے رہا ہے، فیس بک پر ہولوکاسٹ پر تنقید کرنے پر پابندی قابل تعریف ہے، ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفویبا مواد پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان کا چیف ایگزیکٹوآفیسر فیس بک کو خط
وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کا
مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا مواد نفرت، انتہاء پسندی اور پرتشدد
واقعات کو فروغ دے رہا ہے، فیس بک پر ہولوکاسٹ پر تنقید کرنے پر پابندی قابل
تعریف ہے، ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفویبا مواد پر بھی پابندی عائد کی جائے۔
تفصیلات
کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر اسلامو فوبیا مواد کو روکنے کیلئے چیف
ایگزیکٹوآفیسر فیس بک مسٹر مارک زوکر برگ کو خط
ارسال کیا ہے۔ خط کے متن میں وزیراعظم عمران خان نے فیس بک سی ای او کی اسلام کیخلاف توہین آمیز مواد کی
جانب توجہ مبذول کروائی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فورمز بشمول فیس بک پر اسلامو فوبیا مواد کو پوری دنیا میں پھیلایا جارہا ہے۔
جس سے
نفرت ، انتہاء پسندی اور پرتشدد واقعات کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ فیس بک کی جانب سے ہولوکاسٹ جو جرمنی اور یورپ میں یہودیوں کے نازی پوگرم کی انتہاء تھی۔ لیکن فیس بک نے ہولوکاسٹ سے متعلق سوال .اٹھانے اور تنقید
مواد شائع کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
Comments