آخر کیوں عظیم کھلاڑیوں کے ہٹنے کے باوجود کھیل رہے ہیں لنکا پریمیئر لیگ - شاہد آفریدی نے کیا انکشاف



سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اس وقت لنکا پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں۔ وہ گالے گلیڈیئیٹرس کی قیادت کر رہے ہیں۔ آفریدی نے سری لنکا کی گھریلو لیگ میں کھیلنے کے اپنے اسباب کا انکشاف کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ ان کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے۔ شاہد آفریدی نے اس پروگرام کا انعقاد کرنے کے لئے سری لنکا حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا اور انہیں یقین ہے کہ ایل پی ایل مستقبل میں کافی کامیابی حاصل کرے گا۔


انہیں یقین ہے کہ یہ لیگ ملک میں کرکٹ کی ترقی میں مدد کرے گی اور مقامی کھلاڑیوں کو اپنے اسکلس سدھارنے کا موقع فراہم کرے گی۔ دی کشمیر مانیٹر سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ نئی لیگ ہے اور سری لنکا کے نظریے سے ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لئے اہم ٹورنامنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جیسے ٹورنامنٹ میں ہمیں کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو بڑھانے میں مدد کرنا یقینی کرنا ہوگا۔ یہاں پر گھریلو سطح پر اچھی صلاحیت ہے اور میں جو بھی کرسکتا ہوں، اس میں تعاون دینا چاہتا ہوں۔


لیگ شروع ہونے سے پہلے کرس گیل، لیم پلنکیٹ، سرفراز احمد، لست ملنگا جیسے کئی بڑے نام لنکا پریمیئر لیگ سے ہٹ گئے تھے، جب اس بارے میں شاہد آفریدی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ شروعات کرنا حقیقت میں اہم ہے۔ کورونا وائرس کے سبب کرکٹ کا کھیل کچھ وقت کے لئے رک گیا تھا۔ حالانکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ نئے ضوابط کے مطابق کھیل رہے ہیں اور سبھی ضروری احتیاط کے ساتھ کھیل کے پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کے لئے سری لنکا حکومت، سری لنکا کرکٹ بورڈ کو سلام ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ مشکل تھا، مگر مداحوں کے لئے یہ صحیح تھا۔


Comments