ماواں ٹھنڈیاں چھاواں، ماں کی کچھ ایسی باتیں جو اس سے بچھڑنے کے بعد بہت یاد آتی ہیں

 

اس کائنات کا سب سے پہلا رشتہ جس سے اس دنیا میں آنے والا کوئی بھی انسان آشنا ہوتا ہے وہ ماں کا رشتہ ہوتا ہے- جس کا آغاز ماں کی کوکھ سے ہوتا ہے جس وقت بچہ ماں کی کوکھ میں پہلا سانس لیتا ہے اور اس کی دھڑکن ماں کی کوکھ میں ماں کی دھڑکنوں کے ساتھ دھڑکنا شروع کرتا ہے اس وقت سے ماں کے اندر اس بچے کی محبت کا بیچ ممتا کی صورت میں قدرت کی جانب سے بو دیا جاتا ہے۔ یہ محبت ہر قسم کی غرض سے پاک ہوتی ہے اور بے غرض محبت اپنے آپ کو منا کر ہی دم لیتی ہے یہی وجہ ہے کہ ماں سے محبت کے لیے کوئی عمر اور کوئی حد نہیں ہوتی ہے- ہر عمر کے انسان کو ماں کی ضرورت ہوتی ہے اور دنیا کا ہر غم ماں کے آغوش میں سر رکھتے ہی غائب ہو جاتا ہے ۔ ماں کی کمی کا احساس ماں سے دور ہونے کے بعد ہوتا ہے اور اس کی وہ چھوٹی چھوٹی باتیں جو انسان اس کی موجودگی میں محسوس نہیں کر پاتا اس سے دور ہونے کے بعد بہت اہم ہو جاتی ہیں-

ماں کے پکارنے کا انداز

ماں کی خوشبو

ماں کی ممتا

ماں کے ہاتھ کا کھان

ماں کی ڈانٹ

ماں اگر ساتھ ہے تو آپ کی جنت کمانے کا ایک ذریعہ ہے اور اگر دور ہے تو اس کی دعائیں ہر ہر پل آپ کے ساتھ ہیں اور اگر آپ کی ماں اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہے تو اب وہ آپ کی دعاؤں کی محتاج ہے آپ کا ہر اچھا عمل اس کے نامہ اعمال میں نیکیوں کا اضافہ کر سکتا ہے اس وجہ سے ایسے عمل کریں جو آپ کی ماں کے درجات کو بلند کر دے

Comments