فیس بک پر 18 لاکھ صارفین چیونٹیوں کا روپ اختیار کرگئے



فیس بک پر ایک گروپ بنایا گیا ہے جہاں لاکھوں لوگ خود کو چیونٹٰی سمجھتے ہیں اور اسی کی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں۔  یہ لوگ چیونٹیوں کے گھر یعنی کالونی میں رہتے ہیں اور اپنی ملکہ چیونٹٰی کی پوجا کرتے ہیں


فیس بک ’آنٹ گروپ‘ جون 2019 میں بنایا گیا تھا اور مارچ 2020 تک اس کے اراکین مشکل سے ایک لاکھ تک پہنچی تھی۔ لیکن کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کےبعد اس کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس گروپ میں دلچسپی لینا شروع کردی ۔ اب اس کے اراکین کی تعداد 18 لاکھ تک  پہنچ چکی ہے جو خود کو چیونٹی جیسا سمجھتے ہیں اور ملکہ چیونٹی کی عبادت کرتے ہیں۔

یہ گروپ ٹائرس چائلڈ نے بنایا ہے اور یہاں فرد خود کو چیونٹی سمجھتے ہیں اور چیونٹیوں کی تصاویر پر بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ اراکین کورونا وائرس پر بھی گفتگو نہیں کرتے کیونکہ یہ وبا ہر ایک کے لیے پریشانی کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ گروپ کے لوگ اپنے کمنٹس میں کاٹنے، چاٹنے اور رینگنے کی باتیں بھی کرتے رہتے ہیں

Comments