سڑک پر ہی کھلے عام رومانٹک ہوئے ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ



داکارہ ملائیکہ اروڑہ  اور ارجن کپور اپنے رشتے کو یوں تو اکثر کافی پرائیویٹ رکھتے ہیں لیکن جب سے ملائیکہ ہماچل پردیش سے لوٹی ہیں یہ دونوں انسٹاگرام پر کھل کر ایک دوسرے کے ساتھ فلرٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

حال ہی میں ارجن کی ایک تصویر پر ملائیکہ کا کمینٹ آیا تھا تو اب ملائیکہ نے ارجن کپور کے ساتھ کی ایک رومانٹک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہ ملائیکہ اروڑہ اس تصویر میں رومانٹک انداز میں ارجن کپور کے گلے لگتی نظر آ رہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے ملائیکہ نے کیپشن بھی لکھا، جب تم آس پاس ہوتے ہو تو کچھ بھی سست نہیں ہوتا۔ ملائیکہ کی اس تصویر پر ارجن نے بھی کمینٹ کرتے ہوئے لکھا، میں متفق ہوں
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کی جوڑی گزشتہ سال سے کافی سرخیوں میں رہی ہے ۔ جب سے ان دونوں نے اپنے ریلیشن شپ کو سوشل میڈیا کے ذریعہ عام کیا ہے ، تب سے ہی دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔
ارجن اور ملائیکہ آئے دن ایک دوسرے کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے نظر آتے ہیں ۔ 
 سوشل میڈیا پر لوگوں نے ارجن کے ذریعہ شیئر کی گئی ملائیکہ کی تصویر کو کافی پسند کیا ۔ تصویر دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ارجن نے ملائیکہ کی یہ تصویر خاموشی سے لی ہے ۔
 گزشتہ دنوں ملائیکہ ہماچل پردیش میں کوالیٹی ٹائم گزار رہی تھیں، جہاں ان کے بوائے فرینڈ ارجن کپور اپنی آنے والی فلم بھوت پولیس کی شوٹنگ کررہے تھے
ان دونوں ارجن اور ملائیکہ کے علاوہ سیف ، کرینہ ، تیمور ، یامی گوتم اور جیکلین بھی ہماچل پردیش میں تھے

Comments