بیوی اور شوہر کا رشتہ انتہائی خوبصورت اور قیمتی رشتہ ہوتا ہے اور اگر شریک حیات محبت اور سپورٹ کرنے والا مل جائے تو پھر انسان کو کامیاب بنا سکتی ہیں- یہ واقعی شوبز سے تعلق رکھنے والے ان چند فنکاروں کو دیکھ کر سچ لگتا ہے جن کی بیویاں ہمیشہ ان کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں اور ہر موقع پر انہیں سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں اور اس سب کا اقرار ان خواتین کے شوہر خود بھی اپنے مختلف انٹرویوز کے دوران کرچکے ہیں | ||||||
ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں ہمایوں سعید اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا اپنی اہلیہ کے سر باندھتے ہیں- ہمایوں کا کہنا ہے میں اپنی کوئی بھی کام اپنی بیوی کے بغیر مکمل نہیں کرسکتا- چاہے وہ حساب کتاب ہو یا پھر کرکٹ میچ یا پھر کسی فلم کی شوٹنگ ہمایوں سعید کی اہلیہ ہمیشہ ہر موقع پر ان کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں- ثمینہ ایک کاروباری خاتون ہیں اور ہمایوں کی زندگی اور کاروبار دونوں میں شراکت رکھتی ہیں-
|
Comments