ہماری اسی دنیا میں زیر زمین پایا جانے والا ایک ایسا قدیم اور تاریخی شہر ہے جو ترکی کے نیویسیر نامی صوبے میں ضلع ڈرنکیو میں لگ بھگ60 میٹرز یعنی 200 فیٹ تک کی گہرائی میں آج بھی موجود ہے۔ یہ جگہ کم و بیش اتنی لمبی اور چوڑی ہے کہ یہاں 20,000 کے قریب افراد اپنے مال و مویشیوں اور اپنے خوراک کے ذخیرے کے ساتھ آرام سے پناہ لے سکتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق یہ ترکی میں زیرزمین کھدائی کرنے کے بعد کھود کر نکالا جانے والا غالباً اس ملک کا کھدائی میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا شہر ہے۔ ویسے تو یہاں متعدد ایسے ہی زیر زمین شہر نکالے گئے ہیں، مگر ڈرنکیو کا یہ زیر زمین شہر ان میں سب سے بڑا ہے۔
اس قدیم شہر کی خاص باتیں: ڈرنکیو کے قدیم، تاریخی اور زیرزمین دریافت کیے جانے والے اس شہر کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ اسے اندر کی جانب سے بڑے بڑے پتھریلے دروازے لگاکر بند کردیا گیا ہے، گمان یہ ہے کہ ہر فلور کو الگ الگ پتھریلے دروازوں سے بند کیا گیا ہے۔ نامی یہ قدیم تاریخی شہر لگ بھگ 20,000 افراد کو اپنے دامن میں سمیٹ سکتا ہے۔ ایسی بہت سی ضروریات زندگی اس زیر زمین کمپلیکس میں پورے میں ملی ہیں جیسے شراب اور تیل نکالنے والی مشینیں، گھوڑوں کے اصطبل، زندان خانے، اناج ذخیرہ کرنے کے گودام، اجتماعی کھانا کھانے کے بڑے بڑے ہال اور معبد خانے بھی ان میں موجود ہیں۔ ڈرنکیو
کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کی دوسری منزل پر ایک شان دار کمرا بنا ہوا ہے جس کی چھت بڑی با وقار اور سادہ ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ کمرہ ایک مذہبی مدرسے کے طور پر استعمال ہوا کرتا تھا اور اس کے بائیں جانب بنے ہوئے کمروں میں مختلف علوم کی تعلیم دی جاتی تھی۔تیسری اور چوتھی منزل کے درمیان میں عمودی سیڑھیاں بنی ہوئی ہیں وہ چرچ کی سب سے نیچے والی منزل تک لے جاتی ہیں۔ 55 میٹر یعنی 180 فیٹ کی وینٹی لیشن شافٹ کسی کنویں کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
اس سے وینٹی لیشن کا کام بھی لیا جاتا ہے اور پانی نکالنے کا بھی۔ اس شافٹ کی مدد سے اوپر رہنے والے دیہاتیوں کو پانی فراہم کیا جاتا تھا، اگر ان تک پانی فراہم کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہو پاتا تھا تو اس علاقے میں پوشیدہ طور پر رہنے والوں یعنی چھپے ہوئے افراد کو پانی فراہم کردیا جاتا تھا۔
Comments