کوریو گرافر لاڈا کامیرا پر لاک ڈائون کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کاالزام
کوریو گرافر لاڈا نے اداکارہ میرا پر لاک ڈائون کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے
کے فراڈ کرنے کاالزام عائد کیا ہے۔کوریوگرافر لاڈا نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا نے کورونا لاک ڈائون کے دوران اعلان کیا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو اپنے گھر میں پناہ دیں گی اور اس سلسلہ
میں کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو فیملی سمیت اپنے گھر میں شفٹ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک سے لوگوں نے میرا کو لاکھوں روپے امداد کے نام پر بھجوائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرا نے اپنے گھر 3 ماہ رکھا اور اس دوران اہلیہ سے گھر کی صفائی کرواتی رہی اور بچوں سے بھی ملازمت کروائی۔ دوسری جانب بیرون ملک امداد کے لیے فون آنے پر ہمارے نام پر اپنا اکائونٹ نمبر لکھواتی تھیں، میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکہ دہی کا مرکز تھا، مطالبہ ہے کہ اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments