فلم ’’
پھٹے دیندے چک پنجابی‘‘ کی شوٹنگ برطانیہ اور کینیڈا میں کی جائے گی
لندن
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) ملکہ ترنم نور جہاں
کے نواسے معروف اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس بھارتی پنجابی فلم میں نظر آئیں گے۔اداکار
احمد علی بٹ آئندہ برس بھارتی پنجابی فلم ‘ پھٹے دیندے چک پنجابی ‘
میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جوکہ اٴْن کے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل فلم ہے۔ جس میں مرکزی کردار بھارتی پنجابی فلموں کے سپر اسٹار گپی گیروال اور
نیرو باجوہ ادا کریں گے۔
احمد بٹ
نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر کچھ تصاویر شیئرز ہیں جس میں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ کے ہمراہ مسکراتے
ہوئے نظر آرہے ہیں۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں آج برطانیہ میں بین الاقوامی کاسٹ، ہدایتکار اور
پروڈیوسر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے لئے شوٹنگ شروع کر رہا
ہوں۔ اس ضمن میں ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں کی دعائوں کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ فلم ‘ پھٹے دیندے چک پنجابی ‘ کی
شوٹنگ برطانیہ اور کینیڈا میں کی جائے گی جبکہ فلم عید الاضحی پر سنیما گھروں
کی زینت بنے گی۔
Comments