زوم میٹنگ کے دوران برہنہ ہونے پر امریکی جریدے نیو یارکر کا سینیئر صحافی نوکری سے فارغ


مریکی جریدے نیو یارکر کے ایک سینیئر رپورٹر پر دورانِ زوم میٹنگ نازیبا حرکت کرنے کا الزام لگنے کے بعد اسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

ساٹھ 60 سالہ جیفری ٹوبن امریکی نیوز چینل سی این این پر بھی سینئر قانونی ماہر کے طور پر نظر آتے رہے ہیں۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ 'مجھے برخاست کر دیا گیا ہے۔'

نیو یارکر کی مالک کمپنی کونڈے ناسٹ نے اپنے عملے کو ایک ای میل کے ذریعے بتایا کہ 'ہم سب کو یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ ہم دفتری معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔'

گذشتہ ماہ ٹوبن کو ملازمت معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق انھیں لگا تھا کہ وہ میٹنگ کے دوران کیمرے پر نظر نہیں آ رہے تھے۔

Comments