بلاول یہاں آتی ہے اور میاﺅں میاﺅں کرتی ہے



ملکی سیاست دن بہ دن غلیظ ہوتی اور کوڑے کا ڈھیر بنتی جا رہی ہے۔حکومتی پارٹی کو لے کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی پارٹی کاذکر کیا جائے تو ایک دوسرے کو ایسے ایسے القابات سے نوازتے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے کہ کہاں منطق اور دلیل سے مخالف کو پچھاڑنااور کہا سستی شعبدہ بازی سے عوام کی واہ واہ کروانا۔

اس وقت گلگت بلتستان میں الیکشن مہم عروج پر ہے اور ملک کی تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں تابڑ توڑ جلسے کرتی نظر آ رہی ہیں۔تاہم یہاں بھی ایک دوسرے پر خالی خولی باتوں سے نشتر برسائے جا رہے ہیں اور عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ہر حربہ آزمایا جا رہا ہے۔گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے اسٹیج پر زلفی بخار نے کہا کہ بلاول یہاں آتا اور میاﺅں میاﺅں کرتا ہے تو میں اس کی تصحیح کر دوں کہ بلاول یہاں آتی ہے اور میاﺅں میاﺅں کرتی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر لوگوں کی سرزمین ہے کسی نے بلاول کو بتایا ہو گا کہ یہاں بہادری کی بات کرنی ہے تو اس نے عوام کے مجمع سے کہا کہ آپ کو بہادر آدمی چاہیے میں ہوں بہادر آدمی۔جب وہ بہادر بہادر کی رٹ لگا رہا تو تو اس کے جسم کی لچک اور ہاتھوں کا لہراناکچھ اور غمازی کر رہا تھا۔اس پر میں بلاول سے کہتا ہوں اوئے بلاول تو پہلے آدمی تو بن بہادر بعد میں بننا ۔

انہوں نے کہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ بلاول آتا ہے یا آتی ہے جو بھی ہے میاﺅں میاﺅں کرتی ہے اور عوام کو جھوٹے لارے لگاتی ہے۔علی امین گنڈاپور نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی وعدں کی مد میں کئی نئے پراجیکٹس بھی دیے ہیں نہیں معلوم وہ زمینی حقائق میں بھی تبدیل ہوں گے یا پہلے کی طرح لالی پاپ میں تبدیل ہو جائیں گے۔

Comments